میگھن کا بھتیجا چاقو لے کر کلب پہنچ گیا

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


چاقو لے کر لندن کے کلب میں جانے کی کوشش پر میگھن مارکل کے بھتیجے کو رو ک لیا گیا۔

لندن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان چاقو کیساتھ کلب کے اندر جانا چاہتا ہے، پولیس نے کسی قسم کا خطرہ نہ ہونے کے باعث نوجوان کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی کا بیٹا ٹائلر ڈولی تھا جو شادی میں شرکت نہ کرنے کےباوجود امریکا سے لندن آیا تھا۔

ٹائلر ڈولی کا اپنی صفائی میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے لندن کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا ہے، وہ چاقو حفاظت کےلیے لایا تھا۔