امریکی سینٹرل کمانڈر کا آرمی چیف کو فون،سبیکا کی موت پر تعزیت

May 22, 2018

امریکی کمانڈرجوزف ووٹل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل جوزف ووٹل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور معصوم جان کے ضیاںﷰ پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔