وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کی تنخواہ کم ہونے کا نوٹس لے لیا

May 22, 2018

وفاقی کابینہ نے ملک کے سب سے بڑے آئینی عہدے کے حامل صدر مملکت کی تنخواہ کو عہدے کے شایان شان نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کی تنخواہ کسی بھی اعلیٰ ترین سرکاری عہدیداران سے ایک روپیہ زیادہ کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت کی تنخواہ عہدے کے لحاظ سے ملک میں سب سے زیادہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ صرف 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک ہے۔