بھارت میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مظاہرے، ہلاکتیں 11ہوگئیں

May 24, 2018

نئی دہلی (جنگ نیوز) جنوبی بھارت میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بدھ کے روز بڑھ کر گیارہ ہو گئی۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے بعد ایک اور شخص ہلاک ہوگیا یہ مظاہرے خام تانبے کو پگھلانے کے ایک صنعتی پلانٹ میں مجوزہ توسیع کے خلاف کیے جا رہے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پولیس کے مطابق یہ تمام ہلاکتیں قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جو اس لیے مظاہرین پر فائرنگ جیسے انتہائی اقدام پر مجبور ہو گئے تھے کہ مشتعل مظاہرین انتہائی پرتشدد ہو گئے تھے اور انہوں نے تامل ناڈو کے ضلع ٹُوٹی کورِن میں اسی نام کے ساحلی شہر میں سرکاری عمارات اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔