خیرپور ، 2گاڑیوں میں تصادم، 6افراد جاں بحق

May 25, 2018

خیرپور میں مہران نیشنل ہائی وےپر2 گاڑیوںکے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق حادثہ مہران نیشنل ہائی وےسیٹھارجہ کے قریب پیش آیاجب 2گاڑیاںآپس میں ٹکرا گئیںاور نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو و امدادی اہلکاروں نےجائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سیٹھارجہ سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوٹ ڈیجی،شکارپور اور خیرپور ناتھن شاہ سے ہےجبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔