ملالہ یوسف زئی کی بائیوپک، پہلے روز کی کمائی فنڈ میں دی جائے گی

May 26, 2018

پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے ہدایتکار امجد خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کے ایکشن مناظر کی عکسبندی گجرات اور مقبوضہ کشمیرمیں کی گئی ہے اور فلم کے لئے 2سال تحقیق کی گئی اور فلم میں ملالہ کا گھر، اسکول، فرنیچر، کمپوٹر، گھریلو سامان،اسکول یونیفارم اور بیگ دوبارہ تخلیق کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ فلم کے پہلے روز کی کمائی ملالہ فنڈ میں دی جائے گی جوبچیوں کی تعلیم کے مقصد کے لئے خرچ کی جائے گی۔ فلم میں چائلڈ آرٹسٹ ریم شیخ ملالہ کا کردار ادا کریں گی۔