سپر ہیروفلم ’آنٹ مین اینڈ دی ویسپ‘کانیاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

May 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین اینڈ دی ویسپ کا نیا انٹرنیشنل ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔ پیٹون ریڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلاک بسٹر سیریز آنٹ مین کا 12واں حصہ ہے جس میں مشہور کردار آنٹ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گا۔

فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل پینا،جوڈی گریر،والٹن گوگنز اور بوبی کیناویل شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔