عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کے6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی

June 03, 2018

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والی عائشہ گلالئی نے اعلان کیا ہےکہ وہ قومی اسمبلی کے6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔

عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی جبکہ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے لودھراں کے سرمایہ کاروں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اختلافات کے بعد اپنی پارٹی تحریک انصاف گلا لئی بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہقومی اسمبلی کے6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔