افغان طالبان کی امریکا کو براہ راست مزاکرات کی دعوت

June 13, 2018

افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ نے امریکا کو براہ راست مزاکرات کی دعوت دیدی ہے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق عید سے قبل جاری اپنے ایک پیغام میں طالبان سربراہ نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل غیر ملکی افواج کا انخلاہے۔

ملاہیبت اللہ نے مزید کہا کہ اگر امریکی حکام افغان مسئلے کا حقیقی حل چاہتے ہیں تو انہیں براہ راست مذاکرات کی میزپر آنا چاہیےتاکہ جنگ کی تباہ کاریوں سے بات چیت کے ذریعے بچا جا سکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام کی سب سے بڑی بھول یہی ہے کہ وہ ہر مسئلے کا حل ہٹ دھرمی سے چاہتے ہیں، لیکن طاقت ہی ہر مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

افغان طالبان کے سربراہ نے کہا کہ مصائب سے چھٹکارے کا واحد راستہ افغانستان سے امریکا اور دیگر قابض افواج کا انخلا اور ایک آزاد، اسلامی اور افغان عوام پر مشتمل افغان حکومت کا قیام ہے۔