کاغذات جانچ پڑتال کا وقت نہیں بڑھائیں گے، الیکشن کمیشن

June 18, 2018

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف خان نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے معاملہ پر اپنے بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کل آخری روز ہے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت کل شام تک کے لیے ہے۔