فینٹیسی فلم ’دی ہاؤس ود اے کلاک اِن اِٹس والز‘ کی جھلکیاں منظر عام پر

June 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہولی وڈہارر فینٹیسی فلم دی ہاؤس ود اے کلاک ان اٹس والزکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ایلی روتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جان بلیئرز کے لکھے جانے والے اس ہی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں اوون ویکارو،جیک بلیک،کیٹ بلینکٹ،کیل میک لیچلین،کولین کیمپ اور ونیسا این ولیمز کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔بریڈ فشر اور جیمز وینڈر بلٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 21ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔