سعودی عرب :کیشیئر کو لوٹنے والے 12پاکستانی گرفتار

June 19, 2018

ریاض(شاہدنعیم) ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک کیشیئر سے مشرقی ریاض کے السلی محلے میں 7لاکھ ریال چھیننے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ڈکیتوں نےایک گاڑی کو زبردستی روکا تھا اور اس میں سوارشخص سے دستی بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے ، بیگ میں 7لاکھ ریال موجود تھے،ڈکیتوں میں سے ایک نے غیرملکی کیشیئر کے چہرے پر بے ہوش کرنے والا مادہ اسپرے کیا جبکہ دوسرے نے گاڑی کے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے بیگ اٹھایا تھا۔ کیشیئر کی شکایت پر ریاض پولیس نے سراغ رسانوں کو واردات کرنے والوں کی تلاش اور گرفتاری کی مہم تفویض کردی تھی، 12پاکستانی اس میں ملوث پائے گئے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ رہزنی کی وارداتیں پیشہ وارانہ انداز میں کررہے تھے، گروہ میں متعلقہ کمپنی کاایک کارکن بھی شامل تھا، ان کے قبضے سے 2لاکھ ریال برآمد ہوئے، پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ سے مطلع کردیا گیا۔