پی ٹی آئی کے وفد نے کلثوم نواز کی عیادت کی

June 19, 2018

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد نے بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی، پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب کلثوم نواز کی عیادت کے لیے سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی اسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔