پرتگال نے مراکش کو ایک گول سے ہرادیا

June 20, 2018

ورلڈ کپ فٹ بال کے سلسلے میںگروپ ’بی‘ کی دو ٹیموںکے درمیان ہونے والا میچ پرتگال نے جیت لیا جبکہ مراکش کوایک گول سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

میچ کا واحد گول پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے چوتھے منٹ میںکیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو مراکش آخری لمحے تک بھی ختم کرنے میںکامیاب نہیںہوسکتا ۔

ایک گول کے خسارے کے باوجود مراکش پرتگال کے گول پر کئی حملے کئے لیکن ہر بار پرتگال کا مضبوط دفاع آڑے آتا رہا۔ پہلے ہاف میںمراکش کی ٹیم نے جو جارحانہ انداز اپنایا تھا اس میں دوسری ہاف میںمزید تیزی آگئی کئی شاندار مووز بھی بنانےوہ کامیاب رہا لیکن گول پھر بھی نہ ہوسکااوریوں پرتگال نے ایک گول سے میچ اپنے نام کرکے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

گروپ ’بی‘ میں پرتگال دو میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ایران کے تین اور اسپین کا ایک پوائنٹ ہے جبکہ مراکش ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا۔