مشرف نے اپنی پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی

June 22, 2018

سابق صدر پرویز مشرف نےآل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس بات کا انکشاف آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کیا ہے جن کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی،پرویزمشرف نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ وہ بیرون ملک رہ کر پارٹی نہیں چلا پا رہے تھے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی ہے جس میں اےپی ایم ایل نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی سربراہ بنانےکی گزارش کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن میں ڈاکٹر امجد کو سربراہ مقرر کیا جائے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز مشرف پارٹی کے سر پرست اعلیٰ رہیں گے۔