سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل کا دوسرا ملزم گرفتار

June 22, 2018

مقتول سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کی یادگار تصویر

سی ٹی ڈی نے پشاورکے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق چرن جیت سنگھ قتل کیس میں ملوث دوسرے ٹارگٹ کلر طارق کو پشاور کے علاقے کگہ ولہ سے گرفتار کیاگیا ہے۔

قتل میں ملوث شہریار نامی ٹارگٹ کلر پہلے ہی گرفتار ہے، سکھ رہنما چرن جیت سنگھ کو گزشتہ ماہ اسکیم چوک پشاور میں قتل کیا گیا تھا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔