شاہدرہ ٹائون میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر کوقتل کردیا

June 24, 2018

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں مبینہ طور پر بیوی نے آشنا نے مل کر 45سالہ شوہر کو قتل کردیا،پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ قیصر ٹاون میں جمشید مسیح نامی کے پاس ایک شخص کام کرتا تھا،جس کی نعش گزشتہ روز کوارٹر سے برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق نعش چند روز پرانی ہے،تعفن پھیلنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی،اہل محلہ کے مطابق مقتول کچھ عرصہ سے اسی علاقہ میں کام کرتا تھا،چند روز قبل اسکی بیوی بھی اسے ملنے کوارٹر پر آئی تھی،مگر اب خاتون اور جمشید مسیح دونوں غائب ہیں،مقتول کی شناخت کے لئے کارروائی جاری ہے،جمشید مسیح کی گرفتاری سے اصل حقائق معلوم ہونگے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔