عالمی کپ میں برازیل کی جیت ، میکسیکو باہر

July 02, 2018

عالمی کپ فٹ بال 2018میں آج ناک آئوٹ مرحلےبرازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاںبرازیل نے میکسیکو کو صفر کے مقابلے میں 2 سے مات دے دی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں آج نیمار کی برازیلین ٹیم نے میکسیکو کوصفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کواٹر فائنل میںجگہ بنالی اور میکسیکو کو گھر روانہ کردیا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوںٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل پیش کیا گیا لیکن کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی تاہم دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی 51 ویں منٹ میں برازیلین سپر اسٹار نیمار نے حریف میکسیکو کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی ۔

میچ کے 38ویں اور 43 ویںمنٹ ریفری نے خراب کھیل پر کھلاڑیوںکو وارننگ کے طور پر پیلے کارڈ دکھائے جس میںپہلا کارڈ میکسیکن ایڈسن الواریز کو ملا اور دوسرا برازیل کے فلیپی لوئس کو دیا گیا ۔

دوسرے ہاف میں بھی ریفری کی جانب سے معتدد کھلاڑیوںکو پیلے کارڈ دکھائے گئے جس میںپہلا کارڈ 55ویںمنٹ میں میکسیکن ہیکٹر ہریرا کو دیا گیا پھر برازیلین کاسیمیرو کو 59ویںمنٹمیں جبکہ 77ویں منٹ میں کارلوس سالسیڈو کو پیلا کارڈ ملا تاہم میچ کے آخر میں92ویں منٹ میں میکسیکن آندریس گوارڈاڈو کو بھی پیلا کارڈ دیا گیا ۔

میچ میں برازیل نے جیت کے جھنڈے اس وقت گاڑھے جب ٹیم کا دوسرا گول 88ویں منٹ میں روبرٹو فرمینو نے کیا اور ٹیم 0-2 کی برتری دلائی تاہم97 منٹ میں اپنے اختتام کو پہنچا اور حریف میکسیکن ٹیم کو شکست سے ہاتھ دھونا پڑا۔