آسٹریلیا میں سائیکل سوار بیک فلپنگ کرتے ہوئے ٹریک پر جا گرا

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


سائیکل کو آسان اور سادہ سواری تو قرار دیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ سواری بھی کافی بھاری پڑ جاتی ہے ، آسٹریلیا میں ہونیوالے ایک اسٹنٹ شو کے دوران ایک سائیکلسٹ بیک فلپ کرتے ہوئے ناکام ہو گیا اور ٹریک پر جا گرا۔

جی ہاں اس نوجوان سائیکل سوار نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے بلند ریمپ سے بیک فلپ کرنا چاہا اور ریمپ سے لینڈ کرتے توازن کھو بیٹھا۔

لڑکھڑاتے ہوئے یہ رائیڈر ریمپ پر ڈھیر ہو گیا تو اس کی سائیکل ٹریک پر گھومتے ہوئے کہیں اور نکل گئی تاہم خوش قسمتی سے رائیڈر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔