امریکی صدر کا کینیڈین وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

July 03, 2018


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میںدونوں ممالک کی باہمی تجارت سمیت دیگر معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی گفتگو میں وزیر اعظم ٹروڈو نے صدر ٹرمپ کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہو ئے بتایا کہ ان کی حکومت کے پاس اسٹیل اور المونیم پر عائد نئے امریکی ٹیکسوں کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرزنے صدر ٹرمپ اورکینیڈین وزیر اعظم کی ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت اور معاشی معاملات پر دو طرفہ امور پر بات کی گئی۔

تر جمان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ جی سیون اجلاس کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں صدر ٹرمپ نے ٹروڈو کو بد دیانت اور کمزور شخص قرار دیا تھا۔