خواجہ سرا نے ’مس یونیورس اسپین 2018 ‘کا مقابلہ حسن جیت لیا

July 03, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسپین کے شہر مالقہ میں چھٹے سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا ۔ مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی 23حسیناؤں نے حصہ لیا۔

مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے8حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا جبکہ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد 26سالہAngela Ponceنامی خواجہ سرا نے ’مس یونیورس اسپین 2018‘کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے یہ ایونٹ براہ راست دیکھا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی خواجہ سرا نے مس یونیورس کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔