نوازشریف کی فلائٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار

July 13, 2018

نوازشریف اور مریم نواز کی ابوظہبی سے پاکستان آمد کےلئے پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔پرواز رات 8 بجے کے قریب لاہور پہنچے گی ۔

لندن سے ابوظہبی پہنچنے والے نواز شریف کو نجی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور کےلئے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ 90منٹ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی روانگی کی تاخیر کے بعد نوازشریف کی فلائٹ لاہور کے ائر پور ٹ پر رات 8 بجے کے قریب لینڈ کرے گی ۔

نواز شریف اور مریم نواز کی آج رات وطن واپسی پر گرفتاری کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں.2ہیلی کاپٹر لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹ ٹیمیں موجود ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتار سے متعلق امور کا جائزہ لینے کےلئے نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔