ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت

July 14, 2018

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی ہدایت کر دی ۔

کمیشن کے اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں کو کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی کے تحت ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں شمولیت سے ملک کو درپیش پانی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی، ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے برسوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی ۔