ہم نے قانونی جنگ لڑ کر جیتی ہے، شاہ محمود قریشی

July 14, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیت لی، ہم نے کہا تھا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے آج وہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب ممتاز آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے چوروں کا احتساب شروع ہو چکا ہے جنہوں نے پاکستان لوٹا ہے، سب کا احتساب ہو گا ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیت لی ہے۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اس پاکستان کی جو جناح کی سوچ کا عکاس ہو گا اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو گا۔