فلیڈیلفیامیں خاتون کی پرندے پکڑنے لگی ، عمل وحشیانہ قرار

July 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو لوگ پارکس میں چہل قدمی کرنے اور تازہ ہوا سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں تاہم انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو نے لوگوں کے ہوش اُڑا دئیے ہیں ۔

اس ویڈیو میں فلیڈیلفیا کے ایک پارک کے بنچ پر بیٹھی ایک لڑکی زندہ پرندے پکڑ کر انہیں پلاسٹک کی تھیلیوں میں قید کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

ایک معمر شخص جو اس لڑکی کے ساتھ ہی بیٹھے تھے دانہ ڈالتے اور جیسے ہی ننھی چڑیائیں آتیں یہ لڑکی انہیں پکڑ کر پلاسٹک کی تھیلی میں بند کر دیتی۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر جاری کی گئی اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر خوب تنقید کا سامنا ہے اور خاتون کے اس عمل کو وحشیانہ قرار دیا گیا ہے۔