نوابزادہ سراج رئیسانی اور ساتھیوں کی شہادت عظیم سانحہ ہے، امیر محمد ایڈووکیٹ

July 15, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی لائرز فورم کے کوآرڈینیٹر اور لیگل ایڈوائزر امیر محمد ترین ایڈووکیٹ نے نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے تمام ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک عظیم سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدگانہ کارروائیوں سے قوم کے عزائم متزلزل نہیں ہونگے ملک میں بدامنی اور دہشت گردی ملک وقوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہر قسم کے تفرقات سے بالاتر ہوکر قوم متحد ہو اور سازشی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی کی شہادت سے بلوچستان ایک اعلیٰ قبائلی و سیاسی قیادت سے محروم ہوگیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔