کروشین صدر نے پوٹن کو ٹیم کی جرسی دی

July 16, 2018

ماسکو (نیوز ایجنسیز) کروشیا کی صدر کولنڈا گریبر کٹارووچ نے اتوار کو اپنی ٹیم کے فرانس کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے کریملین میں ملاقات کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کو کروشیا کی فٹ بال جرسی تحفے میں پیش کی جس کے پیچھے پوٹن لکھا ہوا تھا۔