وسیم کو ورلڈفلائی ویٹباکسنگ ٹائٹل مقابلے میں شکست

July 16, 2018

کوالالمپور ( جنگ نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم لگاتار آٹھ فتوحات کے بعد ملائیشیا میں ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کا مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد معمولی فرق سے ہار گئے۔ جنوبی افریقا کے موروتی متھالین کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ محمد وسیم نے بارہ راونڈ کی فائٹ میں اپنے حریف کا سخت مقابلہ کیا۔ یہ ٹائٹل فلپائن کے باکسر ڈونی نائٹیس کی جونیئر بینٹم ویٹ کیٹگری میں تنزلی خالی ہوا تھا۔ محمد وسیم پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی فائٹ لڑی ہے۔