شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا، پریانکا چوپڑا

July 17, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی گلوکار نک جوناس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ شادی سے عورت کی حیثیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی شادی سے کوئی خاتون چھوٹی یا بڑی ہوجاتی ہے۔امریکی شوبز نشریاتی ادارے کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں۔انہوں نے کہا کہ مجھے شادی جیسے رشتے اور رسم سے بے حد لگاؤ ہے اور کئی معاملات کو سامنے رکھنے کے بعد اس بات کی حامی ہوں کہ انسان کو جلد سے جلد شادی کرنی چاہئے۔