کثیر جماعتی ارکان پارلیمنٹ کی ڈی ڈبلیو پی میں بے حسی کے ماحول پر تنقید

July 19, 2018

لندن ( نیوز ڈیسک ) ارکان پارلیمنٹ کے ایک کراس پارٹی گروپ نے ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز( ڈی ڈبلیو پی) میں ’’ بے حسی کے ماحول‘‘ پر شدید تنقید کی ہے، محکمہ نے اپنی ایک بڑی غلطی کی تصیح میں 6سال لگا دیئے تھے جس کے نتیجے میں بینیفٹ کے دعویدار ایک پرانے مریض اور معذور شخص کو اپنی جیب سے ہزاروں پونڈز خرچ کرنے پڑ گئے۔ تخمینہ کے مطابق 2011اور 2016کے درمیان ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے درست رقم کی تقسیم یقینی بنانے میں ناکامی کے باعث ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الائونس ( ای ایس اے) کی مد میں70000دعویداروں کو 5000پونڈز سے 20000کے درمیان کم ادائیگی کی گئی ہے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق غلطی کی درستی کے اخراجات کی مد میں ڈی ڈبلیو پی کو کم ازکم340ملین پونڈز کی رقم واپس ادا کرنی ہوگی جبکہ اس پر 14ملین پونڈز کے انتظامی اخراجات ہوں گے۔