ترکی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، قونصل جنرل

July 19, 2018

سعودی عرب میں ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتی ہے، ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔

جدہ میں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔

ترک قونصل جنرل نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔