مودی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش ہوگی

July 19, 2018

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش کی جائے گی، بی جے پی کے چیف ویپ نے اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیج دیئے ہیں۔

نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے حوالے سے بی جے پی کے چیف ویپ انوراگ ٹھاکر نے اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیجے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی کے چیف ویپ نے اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ انوراگ ٹھاکر کو حال ہی میں حکمران جماعت کا چیف ویپ مقر کیا گیا ہے ۔