پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزیدوسعت دینا چاہتے ہیں،قونصل جنرل اٹلی

July 20, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تعینات اٹلی کی قونصل جنرل انا روفینو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ خوش حالی بڑھائے گا وہ آواری گروپ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے بھی اظہار کیا۔تقریب میں سری لنکن قونصل جنرل کے علاوہ مخلتف ایئر لائنز کے کنٹری ودیگر بھی موجود تھے اٹلی قونصل نے کہا کہ کراچی میں امن اومان کی صورتحال بہتر ہے جس کے بعد یہاں سرمایہ کاری کا سنہری کا موقع ہے۔ان کا ملک مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے اٹلی ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں پاکستان کا ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ایک سوارل پر انہوں نے کہا کہ اٹلی کے ویزے کے لیے جو بھی کاغزات اور معلوم فراہم کرتا ہے اسے ویزا جاری کردیا جاتاہے۔ اس موقع پر عظیم قریشی نے کہا کہ شہر کے حالات بہتر ہونے کی وجہ سے تجارتی ،ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہوٹلوں میں کمرے مشکل سے دستیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے اور اسپورٹس سے وابستہ افراد بھی کراچی اور پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔جس سے دنیا میں مثبت پیغام جارہا ہے۔