’خان صاحب خوابوں کی دنیا سے نکلو، اکیلی اڑان سے گریز کرو‘

July 20, 2018

پیپلز پارٹی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب خوابوں دنیا سے نکل کر اکیلی اڑان سے گریز کرو،پاکستان کو مفاہمت کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد کے علاقے سرے گھاٹ میں ایک تقریب سے خطاب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سمجھتا ہوں اکیلے ترم خان بننے کی کوشش کریں گے تو نہیں بن پائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیاسی دہشت گردی کی گئی تو سب مل جائیں گے، ن لیگ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بلاول صاحب نے نئے میثاق جمہوریت کی بات تمام سیاسی جماعتوں کے لئے کی ہے، آصف صاحب اور بلاول صاحب نے جمہوریت اور استحکام کی بات کی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ہم نے بات چیت کے دورازے بند نہیں کئے جو آج کل رستم زماں بنے پھررہے ہیں ، انہیں پسینے والے لوگ برے لگتے ہیں، انہیں سیاسی جماعتیں بھی اچھی نہیں لگتیں۔