منا بھائی کے تیسرے سیکوئل میں ارشد وارثی کی جگہ رنبیر

July 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی ‘ کے تیسرےسیکوئل میں ارشد وارثی کی جگہ رنبیر کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار کیا ہے اور ان کی اداکاری کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

’سنجو ‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اب تک 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کرلیا ہے جبکہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’سنجو‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔’سنجو‘ رنبیر کے کیریئر کی سب سے کامیاب ترین فلم ہے جس نے انہیں باکس آفس پر ہندسوں کی جنگ میں بالی وڈ حکمران خانز کے مدمقابل کھڑا کردیا ہے ۔

یہ فلم 2018 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب خبریں یہ بھی آرہی کہ ہدایتکار راجکمار ہیرانی مشہور زمانہ فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے سیکوئل بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ ہدایتکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی کی جگہ اس بار رنبیر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاجارہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

واضح رہےکہ ارشد وارثی نے ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’ لگے رہو منا بھائی‘ میں ’سرکٹ‘ کا کردار کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز نے رنبیر کی بڑھتی مقبولیت اور سنجے دت کے ساتھ اُن کی زبردست کیمسٹری کے پیش نظر اداکار کو مشہور کردار سرکٹ کے لئے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم باکس آفس پر تہلکہ مچا سکے۔

ہدایت کار راج کمار ہیرانی اگلے سال ’منا بھائی‘ سیریز کی تیسری فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔

رنبیر کپور ان دنوں فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ یش راج کے بینر تلے بننے والے فلم ’شمشیرا‘ میں سنجے دت کے ساتھ ڈاکو کے روپ میں نظر آئیں گے۔