• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’سنجو‘ نے سلمان خان کی ریس کو پیچھے چھوڑ دیا


بالی ووڈکے نوجوان اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ نے سلمان خان کی ریس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’سنجو‘ نے سلمان خان کی ریس کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز ریلیز ہونے والی سنجے دت کی زندگی پر مبنی رنبیر کپور کی فلم سنجو نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور فلم سنجو کی کہانی او رنبیر کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کا پہلے روز34.75 کروڑ کا شاندار بزنس کر کے عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی 'ریس تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’سنجو‘ نے سلمان خان کی ریس کو پیچھے چھوڑ دیا

سلمان خان کی ریس تھری نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 28.5کروڑ جبکہ اب تک بھارت میں 170اور مجموعی طور ہر 3سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ رنبیر کی سنجو باکس آفس کی ریس میں سلمان خان کے کتنے ریکارڈ توڑتی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سنجو میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کے روپ نبھا رہے ہیں۔

’سنجو‘ نے سلمان خان کی ریس کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔

فلم 29 جون سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین