تعلیمی کیریئر پر سوالات اور ان کے جوابات

July 26, 2018

س۔میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے چوتھے سمسٹر میں ہوں اور ویب ڈویلپمنٹ ،اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ اور گرافکس ڈویلپمنٹ کے کسی ڈپلومےمیں اپنے سمسٹر کی چھٹیوں کے دوران اپلائی کرنا چاہتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے یہ بتائیں کہ ان میں سے کس کورس کی پاکستان اور بیرون ملک ڈیمانڈ ہے۔(شرافت نذیر ۔ساہیوال)
ج۔میرا سب سے پہلا مشورہ یہ ہے کہ آپ کمپیوٹر سائنس کی ڈگری اچھے CGPAکے ساتھ مکمل کریں۔ یہ تمام شارٹ ڈپلومہ آپ کے ا سکلز کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ لیکن ڈپلومہ ،ڈگری کے مترادف نہیں ہے۔ لہٰذا آپ اینڈرائیڈ ڈویلپمنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ابھی اس ایریا میں کافی کام ہورہا ہے۔ان میں سے زیادہ تر ڈپلومہ آن لائن بھی موجود ہیںاور آپ فری میں بھی کرسکتے ہیں۔ البتہ پاکستان میں کئی یونیورسٹیاں جن میں پنجاب یونیورسٹی ،کومسیٹس، آئی ٹی یو،فاسٹ،نسٹ وغیرہ ہیں جہاں بہت سے شارٹ دورانیے کے آئی ٹی کے حوالے سے ڈپلومہ آفرکئے جاتے ہیں آپ ان میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
س۔میں نے اپنا انٹر میڈیٹ پارٹ ون 65%سے پاس کیا ہے۔ اور اب میں اپنے پارٹ ٹو کی تیاری کر رہا ہوں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میری پرسنٹیج میں کوئی اضافہ ہوگا۔ میں BBAکیلئے IBAمیں اپلائی کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن میں نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے ساتھ کیا ہے۔ اب میں چاہتا ہوں کہ اے لیول کروں اور اس میں فزکس ،میتھ اور اکائونٹنگ کا انتخاب کروں تاکہ BBAکیلئے میری بنیادبن سکے۔ آپ کا کیا مشورہ ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے میں اے لیول کروں یا انٹرمیڈیٹ رپیٹ کروں کیونکہ مجھے مزید تعلیم کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔(گلریز احمد۔اسلام آباد)
ج۔چونکہ آپ بیرون ملک تعلیم کیلئے جانا چاہتے ہیںتو آپ کو ایف ایس سی رپیٹ یا اے لیول کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ BBAکیلئے آپ فائونڈیشن پروگرام کے روٹ کے ذریعے جاسکتے ہیں۔ فائونڈیشن ایک سال کا پروگرام ہے۔ اس کیلئے آپ ا سٹڈی گروپ یا نیوی ٹاس UK, Australia or USکی کسی بھی یونیورسٹی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
س۔میں ایف ایس سی پری میڈیکل اسلام آباد کالج سے کر رہی ہوں ۔ میرے مضامین بیالوجی، فزکس اور کیمسٹری ہیں اور مجھے امید ہے کہ میرے 70%تک نمبر ہوں گے۔ میں آپ سے جاننا چاہتی ہوں کہ مجھے آگے کیا کرنا چاہئے؟ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے علاوہ کون سے ایسے مضامین ہیں جن کا میں انتخاب کرسکتی ہوں اور اسلام آباد میں یہ پروگرام کونسی یونیورسٹیاں کروا رہی ہیں۔(فریحہ ۔اسلام آباد)
ج۔بیالوجی اور ہیلتھ سائنس میں بے شمار ریسرچ ہورہی ہے اور اس میں آگے بڑھنے کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ ان ایریاز میں جو ابھرتے ہوئے مضامین ہیں ان میں سیلولر اور مالیکیولر بیالوجی ،بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں آپ قائد اعظم یونیورسٹی اور ایریڈ یونیورسٹی راولپنڈی میں چیک کرسکتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ ہیلتھ اور بیالوجیکل سائنس کے حوالے سے کورسز کروا رہے ہوں گے۔