’ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتوں کو حلف برداری کیلئے آمادہ کرینگے‘

July 29, 2018

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہم متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر جماعتوں کو حلف برداری پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی سمجھتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات دھاندلی شدہ تھے ،25 جولائی کو ہونے والی مداخلت روکنے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر استعفیٰ دے ،ہم نے ن لیگ سے درخواست کی پارلیمانی فورم نہ چھوڑا جائے ، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہمارا وفد ایم ایم اے سے جاکر ملاقات کرےگا،انہیں حلف برداری میں کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔