میشا شفیع ،گورنرپنجاب کیخلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں

August 02, 2018

گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع گورنر پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئیں ۔گلوکارہ نے گورنر پنجاب کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔

درخواست میںمیشا شفیع نے گورنر پنجاب کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر علی ظفر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کی درخواست پر گلوکار اور اداکار علی ظفر، گورنر پنجاب اور صوبائی محتسب پنجاب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

میشا شفیع نے گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پہلے صوبائی محتسب اور پھر گورنر پنجاب نےعلی ظفر کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست اور اپیل خارج کر دی۔