توانائی کی بچت اولین ترجیح ہے، علی ظفر

August 09, 2018

وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر کا کہنا ہے کہ توانائی کی بچت اولین ترجیح ہے۔انہوں نے نیشنل انرجی ایفشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے بورڈسے منصوبہ بندی کمیشن کو ملک میں نئی تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں میں انرجی کوڈز یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر تونائی سید علی ظفر کی زیر صدارت اسلام آباد میں نیشنل انرجی ایفشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل انرجی ایفشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کو مکمل طور پر موثر بنایا جائے، اجلاس میں نیشنل انرجی بچت ایوارڈ ز کے اجراءکی اسکیم شروع کرنے کی منطوری بھی دی گئی۔

بورڈ نے ہدایت کی کہ پلاننگ کمیشن سرکاری عمارتوں کی تعمیر کے لیے پی سی ون میں انرجی کوڈکو یقینی بنائے۔

بورڈ کو بتایا گیا کہ بجلی کے پنکھوں میں توانائی بچت کے ٹیگ لگانے کا عمل کامیاب رہاتاہم بورڈ نے سفارش کی کہ توانائی بچتکے لیے ریفریجریٹرز اور ائیر کنڈیشز ٹیگ لگانے کا عمل متعارف کرایا جائے۔