امریکا میں ہائی جیک کیا گیا طیارہ گر کر تباہ

August 11, 2018

امریکا کے شہر سیاٹل میں ہائی جیک کرکے ایئرپورٹسے بغیر اجازت اڑیا گیا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ائیر پورٹ حکام کے مطابق الاسکا ائیر لائنز کا طیارہ کمپنی کے ملازم نے چوری کیا اور بغیر اجازت اڑا کر لے گیا، طیارے میں مسافر موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق ہائی جیکر نے کیٹرون جزیرے پر کئی چکر لگائے اور مختلف کرتب دکھاتا رہا ۔ اس دوران طیارہ کبھی اوپر کبھی نیچے آیا اور کبھی قلابازیاں بھی لیںجس کے بعد وہ کیٹرون جزیرے میں ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق امریکی فوج کے دو ایف 15 طیاروں نے الاسکا ائیر لائنز کے طیارے کا تعاقب بھی کیا۔

پیئرس کاونٹی پولیس حکام کے مطابق طیارے کو اغوا کرنے والا ایئرلائن کا مکینک تھا جس کی عمر 29 برس تھی۔جو فضا میں طیارے کے ساتھ اسٹنٹس کرتےہوئے یا پھر جہاز اڑانے کے طریقوں سے لاعلمی کی بنا پر،جہاز کریش کرگیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ پائلٹ کی جہاز اڑانے کے طریقوں سے لاعلمی اور فضاء میں کرتب دکھانا ہو سکتی ہے۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر بند کی جانے والی پروازیں بحال کردی گئیں۔