سورج پر تحقیق کیلئے راکٹ کی روانگی کل تک ملتوی

August 11, 2018

سورج پرتحقیق کیلئے خلا میں بھیجا جانے والا ناسا مشن تکنیکی وجوہ کی بنا پر کل تک ملتوی کردیا گیا، خلائی راکٹ پارکر سولر پروب فلوریڈا سے کل خلا میں چھوڑا جائے گا۔

سورج کی تحقیق کے لیے راکٹ پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئی ہے، سورج کے قریب راکٹ کی رفتار 4 لاکھ 30ہزار میل فی گھنٹہ ہوگی۔

خلائی مشن کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا ہے،اس مشن کی کامیابی زمین پر درجہ حرارت قابو رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

سولرپروب سورج کے گرد درجہ حرارت 1کروڑ ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کی وجوہات کا ناصرف پتہ لگائے گا بلکہ مقناطیسی میدان سے متعلق بھی معلومات جمع کرے گا۔