خواتین ارکان ایوان میں بھرپور کردار ادا کریں، شہباز

August 11, 2018

سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خواتین ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ انہیں اب ایوان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

ماڈل ٹاون لاہورمیں شہبازشریف کی زیر صدارت مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین ارکان قومی و صوبائی کا اجلاس ہوا، جس میں نو منتخب خواتین ارکان کو مرکز اور پنجاب میں مستقبل کے لائحہ عمل پر اعتمادمیں لیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہناتھا کہ جمہوری استحکام کےلیے خواتین ارکان کا کردار ناگزیر ہےتاہم انہیں اسمبلی کے اندر اورباہر حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔