ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ، کراچی کے بڑے حصے کی بجلی معطل

August 12, 2018

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے سے کراچی کے بڑے حصے میں صبح سویرے بجلی چلی گئی، چار گھنٹے بعد بھی کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا ، لانڈھی،کورنگی ،لائنز ایریا، لیاری، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ڈیفنس فیزٹو،کلفٹن ، پی ای سی ایچ ایس اور ملیر میں صبح پانچ بجے بجلی غائب ہوئی۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پرکام جاری ہے،بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

انہوں نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں بجلی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خلل کے سبب معطل ہوئی۔