پی ٹی آئی سےملاقات پارٹیوں کے درمیان رابطہ نہیں، مریم اورنگزیب

August 12, 2018

پی ٹی آئی وفد کی ایاز صادق سے ملاقات پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیاہے۔ لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دو پارٹیوں کے درمیان رابطہ نہیں تھا۔

اپنے ایک بیان میںمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر نے نامزد اسپیکر کے طور پر موجودہ اسپیکرایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ ملاقات میں پارلیمانی امور،اسپیکر اور وزیراعظم کے الیکشن پر بات ہوئی ہے۔