بزرگ شہریوں کو سہولت دینے کیلئے نعیم الحق کی تجاویز

August 13, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تمام 60سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ملک بھر میں ریلوے اور لاہور، اسلام آباد، پنڈی، ملتان میٹرو میں مفت سفرکی سہولت ہونی چاہیے۔

نعیم الحق نے یہ تجاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام پنشنرز کو ان کی پنشن ان کے گھر یا ان کے بینک اکاؤنٹ میں ملنی چاہیے بجائے اس کے کہ وہ بینکوں میں لمبی قطاریں لگا کر پینشن وصول کریں۔


واضح رہے کہ نعیم الحق کی جماعت پاکستان تحریک انصاف حال ہی میں ہوئے انتخابات 2018ء میں کامیاب ہو کر حکومت بنا رہی ہے، اس موقع پر ان کی جانب سے بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے تجاویز سامنے آئی ہیں۔