نوازشریف کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو

August 15, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے نواز شریف سے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا جس پر انہوں نے کہا ’جی الحمد اللہ ٹھیک ہوں‘۔

ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ 'کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔

مریم نواز سے ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی،مریم نواز کی ملاقاتیوں کے ساتھ ہفتے بعد ہی ملاقات ہوتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں جمعرات کا روز قیدیوں سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور اسی روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔

ایک صحافی نے دریافت کیا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی، آپ کہہ سکتے ہیں۔