اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اسد قیصر کا عمران خان سےمصافحہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے پیٹھ تھپتھپائی

August 16, 2018

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) اسدقیصرنےاسپیکر منتخب ہونےکےبعد عمران خان سےمصافحہ کیا ۔ عمران خان نے ان کی پیٹھ تھپتھپائی۔اسد قیصر شہباز شریف، خواجہ آصف،احسن اقبال ، آصف علی زرداری، بلا ول بھٹو سمیت پہلی قطارمیں بیٹھے تمام ر ہنمائوں کاشکریہ اداکیا۔ پی ٹی آئی کےممبران نے انہیں مبارکباد دی اور آئی آئی پی ٹی آئی کےنعرے لگائے۔ اسد قیصر عہدہ سنبھا لنے کے بعد شکریہ بھی ادا نہیں کرپائے کیونکہ ایوان میں ہنگا مہ آ رائی جا ری تھی، انہوں نے پہلا حکم سنا یاآرڈر ان دی ہائو س اور جب ہنگامہ کنٹرول نہ ہوا تو انہوں نے ایوان کی کار رو ائی پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کردی تاکہ ماحول ٹھنڈا ہوجائے۔