کیا قربانی کے جانور میں چند حصے ولیمے کی نیت سے شامل کرسکتے ہیں؟

August 17, 2018

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال :۔ ایک بڑا جانور قربانی کا لینے کا ارادہ ہے، اس میں دو حصے ہمارے قربانی کے ہوں گے اور دو میرے چچا کے، باقی تین حصے چچا زادکےولیمے کی نیت سے لینا چاہتے ہیں ۔ میرے چچا زاد بھائی کی شادی ہے، اس کے ولیمے کی دعوت میں رشتے داروں کو کھلانے کاارادہ ہے،اس طرح کرنے سے قربانی پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟

جواب :۔ اگر سنت ولیمہ کرنے کے لیے قربانی میں حصہ لیں تو سب کی قربانی جائز ہے،کسی کی باطل نہیں ہوگی ۔( بدائع الصنائع ، فصل فی شرائط اقامۃ الواجب : 5/72 ۔ الہندیہ 5/ 304 ۔ البحر الرائق : 177)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk