وزارت عظمی کے امیدوارپر ن لیگ کےتحفظات سے آگاہ ہیں، خورشید شاہ

August 16, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔

یہ بات خورشید شاہ نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ن لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔